یوکرین میں 13 بچوں سمیت 136 افراد مارے گئے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ// اقوام متحدہ نے منگل کو کہ اکہ 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے 13 بچوں سمیت 136 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
 
اقوام متحدہ انسانی حقوق ہائی کمشن کے ترجمان لیز تھروسیل کے مطابق 400 دیگر شہری زخمی ہوئے ہیں،جن میں 26 بچے ہیں۔سی این این نے لیز تھروسیل کے حوالے سے بتایا کہ یہ صرف ان ہلاک شدگان کی تعداد ہے ،جن کی ہم تصدیق کر پائے۔اصل تعداد بہت زیادہ ہونے کا اندازہ ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اموات وسیع اثر والے علاقے میں دھماکہ خیز ہتھیاروں کے استعمال کی وجہ سے ہوئی ہیں۔جس میں بھاری توپوں سے فائرنگ اور کئی لانچ راکیٹ سسٹم اور ہوائی حملے شامل ہیں۔
 
واضح رہے کہ یوکرین کے وزارت داخلہ کے مطابق اب تک 352 نے اپنی جان گنوائی ہے جبکہ 1684 زخمی ہوئے ہیں۔