یوکرین میں موت کا سلسلہ اب ختم ہو: انتونیو گوٹریس

یواین آٸی
اقوام متحدہ// اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے یوکرین میں ہلاکتوں اور تباہی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو روس اور یوکرین میں اپنی شٹل ڈپلومیسی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مسٹر گوٹریس نے جمعرات کو کہا کہ جب انہوں نے روس اور یوکرین کے صدور کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے بارے میں بات کی تو انہوں نے ایسے الفاظ استعمال کیے جو ہیر پھیر نہ کرتے ہوئے اپنی بات کو بہت واضح طور پر رکھا۔

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں سکریٹری جنرل نے کہا کہ یوکرین اور روس کے عوام کی خاطر جنگ بند ہونی چاہیے اور ساتھ ہی پوری دنیا میں موت، تباہی، نقل مکانی کا سلسلہ بھی ختم ہونا چاہیے۔