واشنگٹن//یو این آئی//امریکہ کی جانب سے اگلے ہفتے جرمنی میں یوکرین پر ہونے والے دفاعی مذاکرات میں شرکت کے لیے تقریباً 40 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے ۔ 20 سے زیادہ ممالک نے پہلے ہی شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے یہ اطلاع دی۔مسٹر کربی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ “تقریباً 40 ممالک کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ 20 سے زیادہ مدعو ممالک نے آنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اس لیے ہم اس اجلاس کا اہتمام کر رہے ہیں۔”
یوکرین مذاکرات کیلئے 40 ممالک مدعو
