برسلز //نیٹو نے روس سے کہا ہے کہ وہ یوکرائن کے مسئلے پر بات چیت ہو یا پھر روسی جارحیت کی صورت میں جنگ ہو، دونوں کے لیے تیار ہے۔ یہ پیغام نیٹو وزرائے خارجہ کے منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس کی جانب سے دیا گیا۔ نیٹو سیکرٹری جنرل کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں وزرائے خارجہ نے اس مسئلے کے مختلف پہلووں کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے روس کے خلاف مختلف اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ ادھروائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ روس کے ساتھ دونوں ممالک کے میزائلز سسٹمز اور فوجی مشقوں سے متعلق بات چیت کے لیے تیار ہے۔
یوکرین تنازعہ پر جنگ اور مذاکرات کیلئے تیار :نیٹو
