یوپی سیلاب کی زد میں | شدید بارش کے پیش نظر11ریاستوں میں الرٹ جاری

عظمیٰ نیوز ڈیسک

لکھنو//ملک کے کئی حصوں میں بدھ کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے والا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں بھی اچھی بارش کے آثار ہیں۔ اس کے علاوہ پہاڑوں سے لے کر میدانی علاقوں تک برسات جاری رہنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں سمیت 11 ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق شمال مشرقی چھتیس گڑھ پر بنے دباو کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے اور آج شمالی مدھیہ پردیش اور جنوب-مشرق اترپردیش میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔دہلی میں گزشتہ منگل کو شام میں جم کر بارش ہوئی اور یہی سلسلہ بدھ (18 ستمبر) کو بھی جاری رہنے والا ہے۔ عام طور پر آسمان میں بادل چھائے رہیں گے اور درمیانی بارش ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی کمی درج کی جا رہی ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ دہلی سے لگے علاقوں میں بھی آج بارش کا دور دیکھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق جنوبی کونکن اور گوا، ساحلی کرناٹک، کیرل، آندھرا پردیش، جنوبی اوڈیشہ، تلنگانہ، ودربھ، جنوبی چھتیس گڑھ، انڈمان اور نکوبار جزائر گروپ اور مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ کچھ مقامات میں شدید بارش کا بھی نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان، گجرات کے کچھ حصوں، مراٹھواڑہ، کونکن اور گوا، داخلی کرناٹک، لکش دیپ، انڈمان اور نکوبار جزائر گروپ اور شمال مشرقی ہند کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی سطح پر بارش۔ جبکہ سکم، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اتر پردیش، دہلی، پنجاب، ہریانہ، مغربی راجستھان اور مدھیہ مہاراشٹر میں بھی ہلکی پھلکی بارش درج کی جاسکتی ہے۔