یوپی اے کی اسکیموں کا سہرااپنے سرباندھ رہے ہیں مودی:راہل

 نئی دہلی//کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر ترقی پسند اتحاد (یوپی اے )کی اسکیموں کا سہرااپنے سرباندھنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہاکہ انکی توجہ گناکسانوں کی طرف نہیں جاتی ۔ گاندھی  نے ٹوئیٹ کیا ،''اترپردیش کے گنا کسان سوچ رہے ہیں کہ یوپی اے حکومت کی میعادکار کی اسکیموں کا سہرا اپنے سرباندھنے والے وزیراعظم جی روڈ شوکرتے ہوئے انکے کھیتوں کو چیرتے ہوئے نکل جاتے ہیں لیکن انکی توجہ ان پر کیوں نہیں جاتی ۔بدقسمتی سے ادے ویر جیسے کسان انھوں نے اپنے حق کے لئے لڑتے ہوئے اپنی جان دیدی ،یہ سوچ بھی نہیں سکتے ۔''مسٹر مودی نے صبح باغپت میں 14لین کے دہلی ۔میرٹھ ایکسپریس وے کے پہلے مرحلہ کا افتتاح کیاہے ۔اس سے پہلے کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے صحافیوں سے کہاکہ مودی حکومت یوپی اے کی شروع کی گئی اسکیموں کا سہرااپنے سرباندھ رہے ہیں ۔اس دہلی ۔میرٹھ ایکسپریس وے کااعلان اس وقت کے وزیرخزانہ پی چدمبرم نے اپنی بجٹ تقریر میں کیاتھا اور اسکے لئے بجٹ میں رقم بھی مختص کردی تھی ۔انھوں نے الزام لگایاکہ مودی حکومت گناکسانوں کونظرانداز کررہی ہے۔