سرینگر//کے اے ایس کے امتحانات کے لئے حال ہی میں ’یو پی ایس سی ‘کے نئے طریقے کے نصاب سے طالب علموں میں عدم تحفظ کا احساس ہوا ہے اور طالب علموں کو اس امتحان کی طرف اپنے روایتی نقطِ نظر میں تبدیلی لانے کے لئے مجبور کیا گیا ہے۔نئے نصاب کی وجہ سے طالب علموں میں تشویش کی لہر اُٹھی ہے ۔پیس اکیڈمی پرے پورہ نے مرکزی یونیورسٹی میں ایک سمینا ر منعقد کیا جس میں نئی طرز کے نصاب پر وادی ے مشہور مورخ نے اپنی الفاظ میں روشنی ڈال کر طالب علموں آگا کیا۔ ڈاکٹر تاریقو خان جوکہ ایک مورخ دان کے ساتھ ساتھ 22سالوں سے زائد طالب علموں کو کے اے ایس کا کورس کروا کے طالبات کو امتحانات میں شامل کرنے کے لے تیار کرنے میں ماہر ہے ۔انہوں نے طالب علموں سے خطاب کرکے یہ بھی بتا یا کہ سوشل ویب سائٹو ں پر غلط طریقہ کی خبر کی طرف توجہ نہ دینے کو کہا اور سا تھ ہی ساتھ امتحانات کی طرف توجہ دے کر بڑی اچھی اور سنگین طرح سے تیار ہونے ہونے کو کہا۔ سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر معراج الدین میر نے پیس اکیڈمی کا خیر مقدم کر کے طالب علموں کو بہتر بنانے کے لئے ان کے اس مشن کو اپنے الفاظ میں زبردست تعریفیں کی۔ آخر میں کشمیر کے مشہور کالم نگار Z.G Mohammad نے بھی نئی نصاب کے تحت امتحانات کے بارے میں اپنے تجربات کا اظہار کیا اور نئے طریقوں کو نئی نقط نظر سے بلایا۔
یوپی ایس سی طرز پر کے اے ایس امتحانات
