یوٹی کیلئے 12,922کروڑ کے پاور سیکٹر پروجیکٹ

سانبہ // لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو سانبہ میں 216 کروڑ روپے کی لاگت والے 22 پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کا پاور انفراسٹرکچر ،جو کہ گذشتہ کئی دہائیوں سے خستہ حال ہے ، کو تیزی سے تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے نئے منصوبے شہریوں کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے کی بجلی کی طلب کو پورا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم  یو ٹی کے ہر ضلع میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے عملی اور قابلِ عمل حل کے اپنے عزم پر پختہ ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ بجلی کے موجودہ خسارے کو پورا کرنے اور ہماری پھیلتی ہوئی معیشت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کر رہی ہے جو ہمیں نوجوانوں کے لئے روز گار کے پیداواری مواقع پیدا کرنے کے قابل بنائے گی ۔ منوج سنہا نے جموں و کشمیر میں پاور سیکٹر کو مضبوط بنانے میں مسلسل تعاون کیلئے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر توانائی کا شکریہ ادا کیا ۔ یو ٹی کیلئے آنے والا 12,922 کروڑ روپے کے پاور سیکٹر پروجیکٹ خاص طور پر گھریلو صنعتوں اور زراعت کے شعبے کیلئے سسٹم میں بجلی کی کل دستیابی میں اضافہ کرے گا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں جموں و کشمیر ہر شہری کے بہتر زندگی کے خواب کو پورا کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نئے انفراسٹرکچر کی تعمیر اور شہریوں کو دستیاب سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے بے مثال پیمانے پر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ’’ حکومت اس وقت تک آرام نہیں کرے گی جب تک جموں و کشمیر واقعی ملک کے بہترین ترقی یافتہ خطوں میں سے ایک نہیں بن جاتا جس پر پوری قوم فخر کر سکتی ہے ۔ ‘