یونیورسٹیوں کی تیاری کا جائیزہ لیا

جموں//لیفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جموں کشمیر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ان اداروں کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ لیفٹینٹ گورنر نے لاک ڈاؤن کے بعد یونیورسٹیوں کی جانب سے کی گئی احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہوئے اداروں میں کیمیکل کا چھڑکاؤ کرانے کی ہدایت دی ۔ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تعلیمی نقصان کی بھرپائی کے بارے میں لیفٹینٹ گورنر کو بتایا گیا کہ طالب علموں کو آن لائن موڈ کے ذریعے تدریسی مواد فراہم کیا جاتا ہے اور ای کلاسز لی جاتی ہیں ۔ انہوں نے یونیورسٹیوں میں سوشل ڈیسٹینسنگ بنائے رکھنے کی تلقین کی تا کہ کورونا وائیرس کے پھیلاؤ کو قابو کیا جا سکے ۔ موقعہ پر بتایا گیا کہ تمام یونیورسٹیوں میں طالب علموں کی راحت رسانی کیلئے نوڈل افسر تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر میں 24 اور جموں میں 10 علاقے ریڈ زون قرار دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے وائس چانسلروں کو ہدایت دی کہ وہ ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی طبی جانچ کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی طالب علم کے اہل خانہ یا رشتہ دار نے دہلی میں مذہبی اجتماع میں شرکت کی ہے تو اُس کی خصوصی طور طبی جانچ کرائی جانی چاہیے ۔