یونانی دارالحکومت کے نزدیک بھیانک آتشزدگی،جاپان میں زلزلے اورسعودی عرب میں بارشوں کی وارننگ

عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک

ٹوکیو// یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے 35 کلومیٹر دور بھیانک آتشزدگی کے باعث درجنوں مکانات خاکستر ہوگئے۔ 40 افراد جھلس گئے ہیں جن میں سے چند کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔یہ آگ ورناواس نامی گاؤں کے باہر لگی ہے۔ بہت سے مویشی بھی آگ میں گھرگئے۔ ان کے لیے خصوصی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اس موسم میں یورپ کے بیشتر حصوں کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔ امریکا میں گزشتہ ماہ ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے بیسیوں مربع کلو میٹر کے رقبے کو لپیٹ میں لیا تھا۔ادھرجاپانی حکام کی جانب سے آئندہ چند برس کے دوران صدی کے سب سے خطرناک شدت کے زلزلے کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے اس ہفتے کے وسط تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ جاپان میں جمعرات کو آنے والے 7 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے آئندہ چند سالوں کے دوران صدی کے سب سے خطرناک زلزلے کی وارننگ جاری کی ہے ۔حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متوقع زلزلے کی شدت 8 یا 9 ہوسکتی ہے ، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامات کا بھرپور بندوبست اور رابطوں کو مؤثر رکھا جائے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ میگا تھرسٹ زلزلہ اکثر جوڑے میں آتا ہے ، جس میں سے ایک جمعرات کو آچکا ہے ، آخری بار اس طرح کا زلزلہ 1944 اور 1946 میں آیا تھا۔حکام کے مطابق مذکورہ وارننگ دیے جانے کے بعد جاپانی وزیراعظم نے آئندہ ہفتے اپنا وسطی ایشیا کا دورہ ملتوی کردیا ہے ۔جاپانی وزیراعظم نے دورہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامات کا بھرپور بندوبست اور رابطوں کو مؤثر رکھنے کے لئے ملتوی کیا ہے ۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز جاپان کے جنوبی علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، جس کے باعث سونامی ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ جاپان میں 6.9 شدت محسوس کی گئی تھی۔جاپانی حکام کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقے کوچی اور میازا کی میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ، ایک میٹر بلند لہریں ساحل سے ٹکرا سکتی ہیں۔ادھر سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے اس ہفتے کے وسط تک مملکت کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ریاض، مدینہ منورہ اور نجران ریجن میں موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط اور ہدایات پر عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔بیان کے مطابق موسم کی صورتحال سے متعلق ہدایات پر عمل کیا جائے ، ڈیموں، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور گرد ونواح میں موسلا دھار بارشوں کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے تھے ، جبکہ تین افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں موسلادھار بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق دیہی علاقے الموسم میں تین افراد پانی کے ریلے میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے ۔بارش کے بعد وادی بن عبد اللہ اور وادی مثعان میں زبردست سیلاب آگیا، جبکہ سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔محکمے کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں 35 سالہ نوجوان اور 13 سالہ دو لڑکے شامل ہیں، جو وادی میں گرنے کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے ۔