یوم شہداکی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے قلعہ درہال علاقہ میں یوم شہدا کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔قلعہ درہال کے شہید گڑھ گوردوراہ میں منعقدہ اس تقریب کے دوران مکینوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کیساتھ ساتھ دیگر سیول اور سیکورٹی انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران نے بھی شرکت کر کے شہدا کی قریبانیوں کو یاد کیا اوران کو شاندار خراج عقیدت بھی پیش کی ۔غور طلب ہے کہ ہر برس 28اکتوبر کو قلعہ درہال میں یوم شہدا منایا جاتا ہے جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں مقامی و غیر مقامی شخصیات شرکت کرتی ہیں ۔1948کو 28اکتوبر کے روز ملک کی سالمیت کیلئے قربانیاں دینے والوں کو ہر برس منعقدہ تقریبات کے دوران یاد کیا جاتا ہے ۔