جموں //ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے ریاستی پولیس کی ٹیم کی طرف سے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر نے پر حوصلہ افزائی کی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔یاد رہے کہ ریاستی پولیس کی موٹر سائیکل ٹیم کی طرف سے 26جنوری 2019کو جموں یونیورسٹی میںمنعقدہ ریاستی سطح کی تقریب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا تھا جس کیلئے ڈی جی پی کی جانب سے مذکورہ ٹیم میں شامل پولیس اہلکاروں کو سرٹیفکیٹ دینے کے علا وہ انعام بھی دیا گیا ۔ اس دوران ڈی جی پی کی جانب سے کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے سب انسپکٹر نثار احمد اور کانسٹبل اعجاز احمد کو انعام کے علا وہ عزاز کے طور پر سرٹیفکیٹ بھء دئیے گے ۔ڈی جی پی نے کھلاڑیوں و دیگر پولیس اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔