یوم جمہوریہ پریڈ

 جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے سول سیکرٹریٹ جموںمیں منعقدہ ایک میٹنگ میں یوم جمہوریہ کی قومی پریڈ کے لئے جموں وکشمیر کی جھانکی کے ماڈل کی تیاری کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل ، پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن اصغر حسن سامون ، پرنسپل سیکرٹری پلاننگ روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری کلچر محمد سلیم شیشگر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ریاستی کلچر اکیڈیمی کے سیکرٹری عزیز حاجنی نے معروف کشمیری فنکار ویر منشی کی طرف سے یوم جمہوریہ کے لئے جموں و کشمیر کی جھانکی کے لئے یہ مجوزہ ماڈل کو پیش کیا جس پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد چیف سیکرٹری نے ریاست کے کلچر کے مطابق مزید تبدیلی کی صلاح دی۔میٹنگ میں موجود دیگر شرکأ نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔