یوم ترک تمباکو پر ڈوڈہ میں آن لائن سرگرمی منعقد

 بھدرواہ //محکمہ چائلڈ لائن ڈوڈہ نے "عا لمی یوم ترک تمباکو" کے موقع پر کیندریہ ودھیالیہ بھدرواہ کے طلباء کیلئے ایک آن لائن سرگرمی کا انعقاد کیا جس میں متعدد طلباء نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران ، چائلڈ لائن سنٹر کے کوآرڈینیٹر میناکشی رائنا نے بچوں کو مرغوب وبائی امراض اور محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں حساس کیا۔ورچوئل موڈ سے منسلک دیگر افراد میں پرنسپل کملیش کمار بھی تھے۔ سریش شرما کے علاوہ ، نتن بھاردواج ، امیت سنگھ ، منجیت سنگھ ، پونم پوڈوال ، منو تیواری ، شیانی سمیت دیگر شامل ہیں۔