یوم آزادی کے سلسلہ میں نوشہرہ میں اجلاس

نوشہرہ //آئندہ یوم آزادی کی تیاریوں کے سلسلہ میں سب ڈویژن نوشہرہ میں انتظامیہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔اے ڈی سی نوشہرہ کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے یوم آزادی کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اے ڈی سی نوشہرہ نے آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ نوشہرہ میں منعقدکی جانے والے تقریب کے سلسلہ میں پانی کی فراہمی ،بجلی ،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو جلداز جلد مکمل کیا جائے ۔اجلاس کے دوران پولیس انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا ۔اے ڈی سی نے مختلف محکموں کے اعلیٰ آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے آپسی اشتراک سے کام کریں ۔