یوم آزادی کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

مینڈھر//سب ڈویژنل مجسٹریٹ مینڈھر ساحل جنڈیال نے آفیسران کا اجلاس طلب کر کے آئندہ یوم آزادی کی تقریب کے سلسلہ میں کئے گئے انتظاما ت کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں تحصیلدار مینڈھر ،تحصیلدار منکوٹ ،ایس ڈی پی او مینڈھر ،ایس ایچ او مینڈھر ،نائب تحصیلدار ،گور نمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل ،ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر ودیگر آفیسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں جانکاری فراہم کی گئی کہ مینڈھر میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول بوئز مینڈھر میں منعقد کی جائے گی جبکہ تقریبات کے دوران پانی کی فراہمی ،بجلی کی سپلائی ،طبی سہولیات ودیگر انتظامیہ کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ایس ڈی ایم نے آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے آپسی اشتراک سے کام کریں جبکہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا ۔