پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کے روز 'یوم الحاق' کے موقع پر کئی تقریبات کا اہتمام کیا جن میں پارٹی کے لیڈران اور کارکنوں نے شرکت کی۔پارٹی کے ضلع دفتر میں پارٹی کے بعض کارکنوں نے کچھ گانوں کی دھن پر رقص کیا۔اس دوران جموں و کشمیر کے آخری ڈوگرہ شاہی حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کی تصویر پر گل باری کی گئی جنہوں نے سال 1947 میں اسی دن بھارتی یونین کے ساتھ الحاق کیا تھا۔اس تقریب میں پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل سی پردیپ شرما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے ان لیڈروں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے ہمارے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مہاراجہ ہری سنگھ کو سلام پیش کیا جنہوں نے جموں کشمیر کی عوام کی خواہش کو مد نظر رکھ کر جموں وکشمیر کا الحاق بھارت سے کیا۔دریں اثنا بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوا مورچہ کی جانب سے صدر امن ڈابر کی قیادت برگیڈیئر پریتم سنگھ کی یادگار پر ایک تقریب منعقد کر کے جشن منایاگیا۔اس موقعہ پر سینئر لیڈر سنیل گپتا جو کہ بی جے پی کے جموں کشمیر کے ترجمان ہیں نے بھی خطاب کیا۔
یوم الحاق پر بھاجپا کارکنوں کا پونچھ میں جشن
