یوم آزادی کی مرکزی تقریب کیلئے انتظامات کو حتمی شکل صوبائی کمشنر کی لوگوں کو کھلی دعوت

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// یوم آزادی کی مناسبت سے فل ڈریس ریہرسل پرصوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے بخشی اسٹیڈیم میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’’میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ 15اگست کوجلدی آئیں اور اپنی اپنی نشست پر بیٹھ جائیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کیلئے سب کو کھلی دعوت ہے۔بدھوری نے کہاکہ سگریٹ نوشی کی عادت رکھنے والوں کو کچھ وقت کیلئے سگریٹ گھر میں رکھنے اور اس تقریب سے لطف اندوز ہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا ’’فل ڈریس ریہرسل میںسکولی بچوں اورمختلف شعبوںنے زبردست جوش و خروش دکھایا ۔صوبائی کمشنر کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد اس تقریب میں شامل ہونے کیلئے تیار ہے۔