عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر تمام باشندگانِ ہند کو اپنی قلبی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارہ کے نظریات کا تہوار ہے جو ہماری متحرک اور سب سے بڑی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر عوام کو اپنے پیغام میں لکھا ” آیٔے ہم ایک قوم کی شکل میں اپنے اجتماعی سفر پر غور کریں اور 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کو شرمندہ? تعبیر کرنے کے لیے سخت محنت کریں۔”نائب صدر جمہوریہ نے ملک کے عوام سے تحریک آزادی کے ذریعہ قائم اعلیٰ اقدار کے تئیں پُر عزم ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا “میں سبھی شہریوں کو ہمارے 78ویں یوم آزادی پر قلبی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ اہم دن ان بے شمار بہادروں کی بے مثال ہمت اور بے لوث قربانی کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے خودمختار ہندوستان کی بنیاد ڈالی۔ آیٔے ہم اپنی تحریک آزادی کے ذریعہ بنائے گئے اعلیٰ اقدار کے تئیں خود کو پابند عہد کریں۔”