یورپی یونین کی چوٹی کانفرنس میں یوکرین کی یورپی یونین میں انٹری کو گرین سگنل

ولنیئس// لتھوانیا کے صدرگیتاننس ناوسیدا نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے ورسیلز میں جاری چوٹی کانفرنس کے دوران یونین میں یوکرین کی شمولیت کو گرین سگنل دیا ہے۔
 
 مسٹر ناوسیدا نے ٹویٹ کیا’’ورسائی میں ایک تاریخی رات ۔ پانچ گھنٹے کی سنجیدہ بات چیت کے بعد یورپی یونین کے رہنماؤں نے یوکرین کی یورپی یونین میں انٹری پر رضامندی ظاہرکی ۔ 
 
تیاری شروع چکی ہے۔ اب اس کام کو تیزی ختم کرنے کی ذمہ داری یوکرین اور ہم پر ہے۔ 
 
یوکرین کی بہادر قوم یہ جاننے کی مستحق ہے کہ ان کا یورپی یونین میں خیرمقدم ہے۔