نئی دہلی//یو این آئی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے یورپ کے تین ممالک کے دورے سے ہندوستان کی ان کے ساتھ دوستی مضبوط ہوئی ہے اور اس سے اقتصادی، ثقافتی اور دفاعی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ مسٹر سنگھ نے جرمنی، ڈنمارک اور فرانس سے وزیر اعظم کی واپسی پر جمعرات کو ایک ٹویٹ پیغام میں کہا، “وزیر اعظم نریندر مودی کے تین روزہ یوروپ کے دورے سے جرمنی، ڈنمارک اور فرانس کے ساتھ ہندوستان کی دوستی مضبوط ہوئی ہے ۔ ان کے دورے سے ان ممالک کے ساتھ ہندوستان کے اقتصادی، ثقافتی اور دفاعی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔