ادہم پور //ضلع ادہم پور کے رام گڑھ علا قہ میں یوتھ کانگریس کی جانب سے یک روزہ کنونشن کا اہتمام کیا گیا ۔اس کنونشن کے دوران یوتھ کانگریس کے اراکین نے پانچ ریاستوں کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی کارکر دگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی سب سے بڑی جماعت کے طورپر سامنے آئے گی ۔ یوتھ کانگریس کے ریاستی سربراہ ادھے چب نے کہاکہ پانچ ریاستوں کے حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد آئندہ پارلیمانی اور ریاست کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے اقتدار میں واپس آنے کا واضح پیغام دیا گیا ہے ۔انہو ں نے راجستھان ،مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھاجپا کی ناکامی کے بارے میں بولتے ہوئے کہاکہ زعفرانی پارٹی ملکی سیاست میں اپنا وقار کھوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی قیادت نے پارلیمانی انتخابات کے دوران عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے اس وقت عوام بنیادی سہولیات سے ہی محروم ہو چکے ہیں ۔ کنونشن میں یوتھ کانگریس کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
یوتھ کانگریس کا رام گڑھ میں یک روزہ کنونشن
