یوتھ کانگریس کانرمل سنگھ کی رہائش کے باہراحتجاجی مظاہرہ

جموں//یوتھ کانگریس کے سینکڑوں کارکنوں نے ریاستی صدر پرنوشگوترہ کی قیادت میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر زوردارمظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین کاکہناتھاکہ اقتدارکی بھوکی بی جے پی قیادت آنجہانی مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن کوریاست میں سرکاری تعطیل قراردینے کے لئے اپنی کولیشن پارٹنرکوراضی کرنے میں ناکام رہی ہے۔یوتھ کانگریس کے کارکنان نے کہاکہ بنارس ہندو یونیورسٹی کی طالبات پروحشیانہ لاٹھی چارج،بی جے پی حکومت کیلئے شرم کی بات ہے۔ کانگریس کارکن بی جے پی اورنرمل سنگھ کے خلاف زوردارے نعرے بازی کررہے تھے اورتالاب تلو سڑک پرٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ ڈال رہے تھے۔ اس دوران مظاہرین میں ستیش شرما نائب صدر، وریندرسنگھ چب، بلبیرسنگھ، پنکج ملہوترہ، پرمجیت سنگھ ، چرنجیت چیکو(پی وائی سی جنرل سیکریٹریز)، چیتن وانچو(پی وائی سی ترجمان)، جتندرچب، انوپ گپتا، راکی ڈلوترہ، اشونی شرما، راکی چوہدری ، راجیو گپتا، اعجاز چوہدری، گگن دیپ سنگھ(لکی)، پی وائی سی سیکریٹریز)، ٹھاکور ہوشیارسنگھ چب ، پنجک شرما (ایل وائی سی صدور)، سچن گپتا(میڈیاکوآرڈی نیٹر)، جگجو ت سنگھ، دویانش جموال، وسیم جلال ،سورن سنگھ (ایل وائی سی سیکریٹریز)، نمرن دیپ سنگھ، نریش دت، خوشونت سنگھ، روی کانت ،وجے ٹگوترہ، اشونت سنگھ، دیال سنگھ (اے وائی سی صدور)، ساحل سنگھ لنگہے، انل کمار، محمدرفیع، سندیپ گنڈوترہ، حسن مرزا، ورون شرما، وکرانت کھجوریہ، راہل شرما، گورویندرسنگھ دیپوودیگران شامل تھے۔