ینگ مینز لیگ چیرمین کے فرزند معجزاتی طور بچ گئے

سرینگر//ایک بیان کے مطابق ینگ مینز لیگ کے چیرمین امتیاز احمد ریشی کے فرزند ساحل امتیاز نوشہرہ کے نزدیک سڑک حادثے میں معجزاتی طور بچ گئے اورمسلم کانفرنس چیرمین شبیر احمد ڈار ،اسلامک پلٹکل پارٹی کے چیرمین محمد یوسف نقاش ، سالویشن مومنٹ چیرمین ظفر آکبر بٹ ،تحریک مزاحمت کے شبیر احمد زرگرسمیت کئی مزاحمتی کارکنوں نے انکی عیادت کی اور ان سے اظہار یکجہتی اور ہمدردی کی۔