ینگ بارایسوسی کٹھوعہ کاروہنگیائی پناہ گزینوں کیخلاف احتجاج

کٹھوعہ // ینگ بار ایسوسی ایشن کٹھوعہ نے روہنگیائی پناہ گزینوں کوریاست بدرکرنے کے مطالبہ کولے کرحکومت مخالف مظاہرہ کیااوراس دوران ینگ بار ایسوسی ایشن کے صدر انل اندوترا نے کا الزام لگایاکہ حال ہی میں میڈیا اوراس سے پہلے سنجواں آرمی کیمپ پر جوحملہ ہوااس میں روہنگیائی پناہ گزینوں کاہاتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ روہنگیائی پناہ گزین ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں اس لیے انہیں ریاست بدرکیاجاناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ انہیں سوچی سمجھی سازش کے تحت بسایاگیاہے اوراس پرحکومت خاموش ہے۔انڈوترہ نے بھاجپا پر الزام عائد کیا کہ بھاجپا اقتدار کے لالچ میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں میڈیا کارکنان پر حملے کے تاربھاجپا سے جڑتے ہیں کیونکہ مارپیٹ کرنے والے کے رشتہ داربھاجپاکے حمایتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت ریاست کوتباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔انہوں نے حکومت کوبرطرف کرکے گورنرراج کے نفاذکی مانگ کی۔مظاہرین میں وجے گپتا، ہمانشو شرما، ابھیشک وغیرہ کے دیگرکثیرتعدادمیں وکلاء شامل تھے۔