یمن میں4 لاکھ بچوں کے بھوک سے مرنے کا خدشہ

صنعا//یمن میں رواں سال پانچ سال سے کم عمر کے کم از کم چار لاکھ بچوں  میں بھوک سے مرنے کا خدشہ ہے۔اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے ملنے والی امداد ناکافی ہے۔اقوام متحدہ کا کہناہے کہ یمن میں جنگ اور کوروناوائرس کے سبب خوفناک غذائی قلت کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔رواں سال 5سال سیکم عمر بچوں میں شدیدغذائی قلت کی شرح میں22 فیصداضافہ ہوسکتاہے۔اس دوران اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر میں کم سن فوجیوں کی بھرتی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چھوٹی عمر کے بچوں کی بہ طور فوجی بھرتی کے انسداد کے عالمی دن ’’ریڈ ہینڈ ڈے‘‘ کے موقع پر جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی وبا دنیا بھر میں اس تباہ کن رجحان میں اضافہ کر سکتی ہے۔ 14 ممالک ایسے ہیں۔