یمن میں شہریوں کی ہلاکتیں روکنے کیلئے اقدامات کررہا ہے سعودی عرب: امریکہ

واشنگٹن//یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والی سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج ایسے اقدامات کر رہی ہیں جس سے لڑائی کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتیں اور انہیں ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکے ۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ھیتھر نوارٹ نے جمعرات کے روز اس بات کی معلومات دیتے ہوئے کہاکہ "امریکی حکومت اور اس کی انتظامیہ کے خیال میں وہ صحیح سمت میں قدم اٹھا رہے ہیں۔ ہم انہیں ایسے کچھ قدم اٹھاتے دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن کیا یہ قدم کافی ہیں، فی الحال ، ایسا بالکل نہیں ہے ، مگر کیا ہم انہیں ایسے قدم اٹھاتے دیکھ سکتے ہیں جس سے عام شہریوں کی ہلاکتیں اور ان کو ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکے ۔ بالکل، ہم انہیں ایسا کرتے دیکھ سکتے ہیں"۔ وزارت خارجہ کی ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اس سے ایک دن پہلے ہی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی کانگریس کو بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمن میں جاری جنگ کی وجہ سے شہریوں کی اموات کو روکنے کی سمت میں قدم اٹھا رہے ہیں۔ پومپیو کے اس بیان کے بعد ہی یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کرنے والی سعودی کی اتحادی افواج کے طیاروں کو امریکی ٹینکر طیارے سے ایندھن بھرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔یو این آئی