قاہرہ//سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج نے یمن کے صنعا میں فضائی حملے کئے ہیں جس میں مسلح حوثی باغی تنظیم کے دو لیڈر ہلاک ہو گئے ۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کو 'الخبریا' نے آج صبح اس بات کی اطلاع دی۔ایک اور ٹی وی چینل' العربیہ' کے مطابق صنعا میں حوثی کی وزارت داخلہ پر اتحادی افواج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں میں اس کے لیڈر مارے گئے ۔ قابل غور ہے کہ سعودی عرب پڑوسی ملک یمن میں مارچ 2015 سے حوثی باغیوں کے خلاف دودو ہاتھ کررہی اتحادی افواج کی قیادت کر رہا ہے ۔ یمن میں ایک تحریک کے بعد صدر عبد ربہ منصور ہادی کو ملک سے جلاوطن کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ حوثیوں کی حکومت کے نائب وزیر داخلہ عبد الحکیم الخیوانی عرف ابو الکرار، نائب وزیر داخلہ کے دفتر کا ڈائریکٹر ’المرونی‘ اور صالح الصماد کی آخری رسومات کی سیکیورٹی کا انچارج ’ابوآلا‘ بھی بمباری کے دوران عمارت میں موجود تھے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سعودی اتحادیوں کی فضائی بمباری کے بعد حوثی ملیشیاءکے اہکاروں نے دفتر داخلہ کی اعترافی علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں، افسرام اور شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ یمن کے دارالحکومت میں اتحادی افواج کی فضائی بمباری کے دوران پورا شہر دھماکوں سے گونجتا رہا اور جنگی طیاروں کی پروازیں بھی مسلسل جاری رہیں۔عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے حوثیوں کی سپریم کونسل کو نشانہ بنانے اور الحدیدہ شہر میں حوثیوں کے سیاسی لیڈر صالح الصماد کو جاں بحق کرنے کے بعد سے حوثی قیادت پہلی بار روپوش ہونے پر مجبور ہوئی ہے۔یو این آئی
یمن میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں حوثی لیڈروں کی موت
