یروشلم میں تشدد تشویش کا باعث: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس نے یروشلم کے پرانے شہر میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کے سلسلے میں تشویش ظاہر کی ہے ۔مسٹر گٹیرس نے ایک بیان میں کہا، ''میں یروشلم کے پرانے شہر میں تشدد بڑھنے کے خدشے کے سلسلے میں فکر مند ہوں۔ میں نے تمام سیاسی، مذہبی اور کمیونٹی لیڈروں سے اس علاقے میں اشتعال انگیز کارروائی نہ کرنے اور اسرائیل سے تحمل برتنے کی اپیل کرتا ہوں''۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 14 جولائی کو یروشلم کے مقدس مقام حرم الشریف کے پاس دو اسرائیلی پولیس افسران کے قتل کے بعد کشیدگی بڑھ گئی تھی۔ اسرائیلی حکام نے بعد میں یہاں میٹل ڈیٹیکٹر لگا دی تھی جس کے بعد علاقے میں کشیدگی کی صورت حال پیدا ہو گئی تھی اور اس دوران ہونے والی جھڑپ میں تین فلسطینی شہری ہلاک ہو گئے تھے ۔ اسرائیل نے اگرچہ گزشتہ منگل کو یہاں لگائے گئے میٹل ڈیٹیکٹر کو ہٹا لیا تھا۔رائٹر۔