یدی یورپا چوتھی بارکرناٹک کے وزیر اعلی بنے

بنگلور// بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما بی ایس یدی یورپا نے جمعہ کو چوتھی بار ریاست کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔گورنر وجوبھائی والا نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں مسٹر یدی یورپا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ گورنر نے مسٹر یدی یورپا کو ایک ہفتے کے اندر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے کہا ہے۔اس سے قبل مسٹر یدی یورپا نے گورنر سے ملاقات کرے حکومت سازی کا دعوی پیش کیا تھا۔ انہوں نے گورنر کو 105 ایم ایل اے کی حمایت کا خط حوالہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں ایچ ڈی کمارسوامی کی قیادت میں کانگریس-جنتا د ل (سیکولر) اتحاد نے 24 جولائی کو اعتماد حاصل نہیں کرپایا تھا۔ کانگریس-جے ڈی ایس صرف 99ووٹ پڑے تھے اور بی جے پی کو 105 ووٹ ملے تھے۔ اس کے بعد، یدی یورپا کے اعلی وزیر بننے کا راستہ صاف ہوگیا تھا۔