یاور میر نے قزاقستان میں 62 ویں پگواش کانفرنس میں حصہ لیا

 سرینگر//ایم ایل اے رفیع آباد یاور دلاور میر نے جنوبی ایشیا میںنئی نسل کیلئے امن کا ماحول قائم کرنے اور تمام معاملات کو حل کرنے کیلئے بات چیت کا طریقہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار یاور میر نے 62 ویں پگواش کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جو 25 سے 29؍ اگست 2017 ء قزاقستان میں منعقد کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو نے بھی کانفرنس میں حصہ لیا۔کانفرنس میںکل 57 ڈیلی گیٹوں نے حصہ لیا جو  امان ، یوکے، مصر، افغانستان ، پاکستان ، لبنان ، سعودی عربیہ ، تہران ، چین ، ہندوستان ، بلیجم ، اردن اور یو اے ای سے تعلق رکھتے تھے ۔ پانچ روزہ کانفر نس Science and world affairs confronting new nuclear dangersکے عنوان پر منعقد کی گئی۔کانفرنس کے دوران ، یاور میر نے کانفرنس کے ورکنگ گروپ 5 میںحصہ لیا اور " Regional Security  South Asia ( Afghanistan, Pakistan , India) پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔