یاسین ملک پھر گرفتار

 سرینگر //لبریشن فرنٹ چیئر مینمحمد یاسین ملک کو ایک بار پھر گرفتار کر کے سینٹرل جیل منتقل کردیا گیاہے۔ملک کوغلام محمد ڈار کے ہمراہ کل ایک بار پھر اسوقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ فرنٹ آفس واقع آبی گزر پر موجود تھے۔ پولیس کی ایک بھاری جمعیت نے فرنٹ آفس کا گھیراﺅ کیا اور یاسین کو گرفتار کرکے لے گئے۔ بعد ازاں انہیں ۹۱ جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ۔