یاسین ملک علیل، صورہ ہسپتال میں داخل

سرینگر //لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کومیڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں داخل کیاگیا ۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے انسٹی چیوٹ میں ان کا ملاحظہ کیا اور انہیں ہسپتال میں ہی بھرتی کرنے کا مشورہ دیا ۔علیل چیئرمین کو کمر کی شدید تکلیف کے بعد یکم دسمبر کو پولیس نے خیبر ہسپتال پہنچایا تھا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کا ملاحظہ کیا اور ان کے کئی طبی ٹیسٹ کرائے۔ تشخیص نے اُن کے دونوں گردوں میں پتھریاں ہونے کا انکشاف کیا جبکہ ان کا آئی این آر بھی معمول کے مطابق نہیںآیا ۔صورہ میں شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر پروفیسر نثار احمد ترنبو اور شعبہ یورولوجی کے سربراہ ڈاکٹر پروفیسر سلیم وانی نے ان کا ملاحظہ کیا اور مکمل صلاح و مشورے کے بعد انہیں ہسپتال میں ہی بھرتی رکھنے کا مشورہ دیا۔