یاسین ملک دیر رات گئے گرفتار

سرینگر//پولیس نے جمعہ کی رات دیر گئے سینئر جے آر ایل لیڈر اور لبریشن فرنٹ سربراہ محمد یاسین ملک کو اپنے گھر سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر پہنچا دیا ہے ۔فرنٹ ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی بھاری جمیعت جمعہ کی رات تقریبا 10بجے فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کے گھر واقع مائسمہ وارد ہوئی اور انہیں اپنے ساتھ گرفتار کرکے لے گئی ۔انہوں نے بتایا کہ فرنٹ سربراہ کو نامعلوم مقام پر پہنچایا گیا ہے۔گرفتاری کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں