یاری پورہ کولگام میں جنگجوئوں کی کمین گاہ تباہ، ایک شخص گرفتار: پولیس

سرینگر/پولیس نے بدھ کو کہا کہ اُنہوں نے جنوبی ضلع کولگام میں جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرکے اسلحہ وگولہ بارود برآمدکیا ہے۔  ایک پولیس بیان میں بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس او ر فورسز نے مشترکہ طورپر ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں ایک رہائشی مکان ،جسے بقول پولیس، جنگجو بطور کمین گاہ استعمال کر رہے تھے، پر چھاپہ ڈال کر وہاں سے گرینیڈ اور گولیوں کے کئی روانڈ برآمد کرلئے۔

پولیس نے کہا کہ اس سلسلے میں محمد ایوب راتھر ساکنہ یاری پورہ نامی شخص کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔