یاد گار مینڈھر میں لوگوں کا محکمہ مال کیخلاف احتجاج | اراضی ریکارڈ کیساتھ ہیرا پھیری کا الزام عائد ،کارروائی کی مانگ

جاوید اقبال

مینڈھر //سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر مینڈھر کی یاد گار پر قصبہ کے نزدیکی علاقہ سخی میدان کے لوگوں نے جمع ہو کر محکمہ مال کے آفیسران اور ملازمین کیخلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ان کے پاس 1947سے مہاجرین املاک زیر خسرہ نمبر 203/3ہے جبکہ اس کیساتھ ان کی ملکیتی زمین بھی ہے تاہم محکمہ مال کے ایک اعلیٰ آفیسران نے غیر قانونی طریقہ سے اراضی ریکارڈ کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اب ان کو اپنی ملکیتی زمین میں بھی کام نہیں کرنے دیا جارہاہے ۔مظاہرین نے بتایا کہ جنوری 2023سے مذکورہ معاملہ بناہوا ہے لیکن محکمہ مال کی جانب سے زمین کی نشاندہی ہی نہیں کی جارہی ہے ۔

منظور حسین ولد میر محمد نے بتایا کہ محکمہ مال کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دنوں وہ اپنی اراضی میں کام کررہے تھے تاہم نائب تحصیلدار مینڈھر نے جا کر ان کا کام بند کروا دیا لیکن زمینی کی نشاندہی نہیں کی جارہی ہے ۔مظاہرین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اراضی ریکارڈ کی جانچ کیساتھ ساتھ زمین کی نشاندہی کر کے ان کو انصاف دیا جائے ۔