یاترا کا ساتواں روز

 
کنگن //سات روز سے جاری سالانہ امرناتھ یاترا کے دوران ایک اور یاتری حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہواہے اس طرح ابتک یاترا کے دوران مرنے والے کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ہے۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے دوران ابتک 7روز میں 95ہزار سے زائد یاتریوں نے شیو لنگم کے درشن کئے ۔ادھر براری مرگ بال تل میں66سالہ چندوشرساکن پٹنہ حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا ہے۔ یاترا کے دوران ابتک ایک خاتون سمیت پانچ افرادفوت ہوگئے ہیں۔