ہ11ویں قومی پینکیک سلات چمپئن شپ | جموں و کشمیر کی ٹیمیںفاتح بن کر اُبھریں

عظمیٰ نیوز سروس

پٹنہ// پاٹلی پترا اسٹیڈیم پٹنہ بہار میں10سال سے کم عمر کے سب جونیئر (لڑکے اور لڑکیوں) کے لیے 11 ویں قومی پینکیک سلات چمپئن شپ نے میدان میں پینکیک سلات ایکشن کی واپسی کا نشان بنا دیا۔پری ٹین سب جونیئر اور جونیئر پینکاک سلیٹ نیشنلز کا 2023 ایڈیشن 23 سے 26 نومبر تک منعقد ہوا جس میں 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ٹیموں نے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں میں شرکت کی۔ٹورنامنٹ میں 1400 سے زائد کھلاڑیوں نے جوش کے ساتھ حصہ لیا۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو 5 ویں جونیئر ورلڈ اور 20 ویں سینئر ورلڈ پینکاک سلات چیمپیئن شپ 2023 کے لیے ہندوستانی قومی کیمپوں کے لیے ریڈار لے لیا گیا جو بعد میں جنوری 2024 میں سنگاپور میں منعقد ہوگی۔جموں و کشمیر کی ٹیمیں گولڈ: 27، سلور: 22، برانز: 28 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر چیمپئن( فاتح) بن کر ابھریں۔جبکہ ہریانہ گولڈ: 25، سلور کے ساتھ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر رنر اپ کے طور پر ابھرا۔ دہلی اور اتراکھنڈ کل تمغوں کی تعداد میں تیسرے نمبر پر رہے۔بہار کے وزیر کھیل جتیندر کمار رائے مہمان خصوصی تھے، ڈائریکٹر جنرل (کھیل) رویندرن شنکرن، پنکج راج ڈائرکٹر کم سکریٹری بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی بھی اس موقعہ پرموجود تھے اور تمغوں کی تقسیم میں حصہ لیا۔چمپئن شپ کا انعقاد پینکاک سلات ایسوسی ایشن آف بہار نے انڈین پینک سیلات فیڈریشن کے زیراہتمام اور وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل، حکومت ہند اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے بینر تلے کیا تھا۔