جموں//مال ، پارلیمانی امور ، حج و اوقاف کے وزیر عبدالرحمان ویری نے کل قانون ساز اسمبلی کو جانکاری دی کہ لڑکیوں کی طرف سے پولیس میں تربیت کے دوران ہیڈ سکارف پہننے کا معاملہ ڈی جی پی کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ وزیر نے ان باتوں کا اظہار اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران اصغر علی کربلائی کی طرف سے یہ معاملہ اجاگر کرنے کے بعد کیا ۔ دریں اثنا کئی ارکان نے وقفہ صفر کے دوران ایوان میں اپنے اپنے علاقوں کے عوامی نوعیت کے معاملات کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس دوران تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کل ایوان میں جانکاری دی کہ سدھ مہا دیو سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون کو ایمبو لینس دستیاب نہ کئے جانے کے حوالے سے تمام تفاصیل محکمہ صحت سے حاصل کی جائیں گی اور ایوان کو اس بارے میں مطلع کیا جائے گا ۔ وزیر نے ان باتوں کا اظہار ایوان میں دینا ناتھ بھگت کی طرف سے یہ معاملہ اجاگر کرنے کے بعد کیا ۔
ہیڈ سکارف پہننے کا معاملہ ڈی جی پی کے ساتھ اٹھایا جائے گا:ویری
