ہیٹ ٹرک اسکول میں ’ٹنگال مودو‘ مقابلوں کاانعقاد

سرینگر// ہیٹ ٹرک پبلک اسکول سرینگرمیں منعقدہ ٹنگال مودومقابلے میں طلباء نے اپنے کرتبوں سے حاضرین کو دنگ گردیا۔ان مقابلوں میں یونیورسل مارشل آرٹ اکادمی نے بھی شرکت کی ۔مقابلوں کے دوران ہل ٹاپ ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ گاندربل کے محمد محتشم وانی،آر جے انٹرنیشنل اسکول سمبل کے شیخ عثمان،بے بیس لینڈ سمبل کے فیصل،سلسبیل اسکول صفا پورہ کے ثاقب ریاض،نیو ایرا سمبل کے آرین مشتاق،صادق میموریل گاندربل کی مسکان اور تہفیمہ نے طلائی کے تمغے حاصل کئے۔مجموعی طور پر یونیورسل مارشل آرٹ اکادمی گاندربل کے30طلاب نے مقابلے میں شرکت کی،جس میں22نے تمغے حاصل کئے۔اس موقعہ پر کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔