ہینڈ پمپ کی مرمت کاعمل شروع

رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ میں عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے حکام کی جانب سے خراب ہینڈ پمپوں کی مرمت کاعمل شروع کر دیا ہے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ہینڈ پمپوں کے خراب ہونے کی وجہ سے ایک وسیع علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامناکرنا پڑرہا تھا جس کے بعد عوام کی جانب سے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے متعدد مرتبہ رجوع کیا گیا ۔مختلف پنچایتوں سے آنے والی شکایت کے بعد حکام نے خراب مشینری کی مرمت کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے تحت ہینڈ پمپوں کی مرمت کر کے پانی کی سہولیات کو میسر کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نوشہرہ سب ڈویژن میں خراب پڑے ہوئے ہینڈ پمپوں کی جلداز جلد مرمت کروائی جائے تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی میسر ہو سکے ۔