بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کی پنچایت ہیل ہونڈیاں مڑہوٹ میں بجلی جگاڑ سے چلائی جارہی ہے۔ صارفین نے بتایا کہ تقریباً چالیس برس پرانا ٹرانسفارمر نصب کیا ہوا ہے جسے سینکڑوں مرتبہ مرمت تو کی گئی لیکن عوام کو اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے تین وارڈوں کی دو سو نفوس پر مشتمل آبادی مشکلات سے دوچار ہو جاتی ہے۔ مذکورہ ٹرانسفارمر مرمتی کے ٹھیک ایک ڈیڑھ ماہ بعد خراب ہو جاتا ہے جس کے بعد پھر مرمت کے لیے پھر اتارا جاتا ہے اور تب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پنچایت ہیل ہونڈیاں میں نیا ٹرانسفارمر دیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔مقامی سرپنچ محمد یوسف نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ واقعی ٹرانسفارمر چالیس برس پرانا ہے جو اب بوسیدہ ہو چکا ہے اور عوام کو بار بار مشکلات کا سامنا درپیش ہوتا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایگزیکٹیوانجینئر پی ڈی ڈی سرنکوٹ نے بتایا کہ بجلی کے کاموں کی ٹینڈرنگ ہوتی ہے البتہ مقامی سرپنچ کپیکس سکیم کے تحت ٹرانسفارمر رکھ سکتے ہیں، محکمہ بھی کوشش کرے گا۔انکاکہناتھا کہ اگر اس وقت کوئی خرابی ہے تو اس کی مرمت کی جائے گی تاکہ عوام کو مشکلات درپیش نہ ہوں۔