ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے

گریز// گریز سے ملحقہ علاقہ کنزل ون اور تلیل کی مقامی آبادی نے ریاستی سرکاراور ضلع انتظامیہ سے ان علاقوں تک ہیلی کاپٹر سروس چلانے کی مانگ کی ہے ۔کنزلہ ون اور تلیل کے لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان علاقوں میں مختلف امراض میں مبتلا درجنوں مریضوں کو سرینگر اور سرینگر سے باہر مختلف اسپتالوں میں علاج معالجہ کے لئے جانا لازمی ہے چونکہ رواں سردیوں میں بھاری برفباری ہوئی جس کی وجہ سے گریز سرینگر سے کٹ کر رہ گیاہے جبکہ کئی طالب علم بھی مختلف امتحانات میں شرکت نہیں کرپارہے ہیں ۔انہوں نے مانگ کی کہ جس طرح گریز سے ہیلی کاپٹر سروس چلائی جارہی ہے ،اسی طرح کنزل ون اور تلیل سے بھی یہ سروس شروع کی جائے ۔