ہیلپ پور فائونڈیشن کی سلورجوبلی | جموں کشمیریتیم فائونڈیشن کی عزت افزائی

عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر//ہیلپ پوروالنٹیری ٹرسٹ کی سلورجوبلی تقریب کے موقعہ پرجے کے یتیم فائونڈیشن کوسماجی شعبے میں قابل تحسین کام کرنے کیلئے اعزازسے نوازاگیا۔تقریب کی صدارت میڈیکل سپرانٹنڈنٹ بمنہ ڈاکٹر شفااے دیوا اوراہیلپ پوروالینٹیئری ٹرسٹ کے بانی مولاناثناء اللہ ۔فاروق احمدبٹ اورنثاراحمدکاٹجو نے کی۔تقریب پرسماج کے معززین،رضاکار اورمہمانان ذی وقارموجودتھے۔تقریب نہ صرف ایچ پی وی ٹی کی سلورجوبلی منانے بلکہ ہم خیال افراد اور تنظیموں سے تبالہ خیال کرنے کابھی ایک موقعہ ثابت ہوئی۔یتیم فائونڈیشن کی عزت افزائی اس تنظیم کے سماج کے پچھڑے طبقوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے کام کااعتراف تھاجو دوسروں کیلئے باعث تحریک ہے۔