سرینگر // نیشنل کانفرنس نے ابتدا میںہی کہا تھا کہ آر ایس میڈ پی ڈی پی جماعت کشمیری عوام کی بدترین دشمن ثابت ہوگی جو وقت نے ثابت کردیا اور یہ مخلوط سرکار ریاست کے لوگوں کے احساسات اور مفادات کی سودا گھر جماعت ثابت ہوئی ۔ان باتوں کا اظہار پارٹی کے معان جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے جموں شیر کشمیر بھون میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی نا اہل اور تاریخ کشمیر سے نا واقف خاتون وزیر اعلیٰ لوگوں کے مال وجان کو تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے اور یہ مخلوط سرکار ناگپور کی لونڈی سرکار ثابت ہوئی ہے اور ناگپور کے اشاروں پر اس وقت ریاست میں حکمرانی کر رہی ہے ۔ڈاکٹر کمال نے کہا کہ پی ڈی پی کے بانی نے جعفر بنگال ، صادق دکن کے سیاہ کارناموں کو بھی ماتھ کردیا تھا اور 1990 سے 1996 تک ریاست کے چپہ چپہ میں بے گناہ کشمیریوں ، بزرگ خاتون خاص کرنوجوانوں کو ابدی نید سلا دیا محض اقتدار کے لئے ہزاروں بے نام اور گمنام قبریں وجود میں لائے ۔ افسپا لاگو کر کے فوج کو مارنے کے کھلی چھوٹ دی ۔ بلکہ اتنا ہی نہیں نام نہاد ہیلنگ ٹچ کے بجائے کیلنگ ٹچ دیا ایک گولی کا جواب سو گولی اور شوٹ آن سائٹ بھی پی ڈی پی کی دین ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ اس کشمیر دشمن سرکار کے خلاف ریاست کے لوگوں کے دلوں میں نفرت کی آگ بڑھتی جارہی ہے اور لوگ اس قدر تنگ آچکے ہیں کہ وہ اس دشمن سرکار جن کے ہاتھ کشمیری نوجوانوں کے خون سے بھرے ہیں چھٹکارا بنے ہوئے متحدد ہو گئے ہیں اس لئے اس حکومت کو اقتدار رہنے کی حق نہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس سرکار میں کشمیر دشمن پالسیوں اور تینوں خطوں کے لوگوں میں نفرت کی آگ پھیلانے کی کوششوں کو خاک میں ملا دیں یہ سرکار بری طرح ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور اس نے عوامی منڈیٹ بھی کھو دیا ہے۔
ہیلنگ ٹچ کے بجائے کلنگ ٹچ
