ہیلتھ سنٹر واکورہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

گاندربل// پرائمری ہیلتھ سنٹر واکورہ گاندربل میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی گوناگوں مشکلات سے دوچار ہے۔ ہسپتال میں طبی عملہ کی کمی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی موجود ہے۔مقامی آبادی کے مطابق ہسپتال میں نصب الٹرا سونوگرافی کی مشین اور ایکسرے پلانٹ کئی مہینوں سے بیکار ہونے سے علاقے کے لوگوں کو گاندربل یاسرینگر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔حالانکہ  برسوں سیعلاقے کے لوگ اس ہیلتھ سنٹر کا درجہ بڑھانے کی مانگ کررہے ہیں تاکہ مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چیف میڈیکل آفیسر گاندربل روشن الدین کسانہ نے اس سلسلے میںکشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ ذاتی طور واکورہ جاکر حالات کا جائزہ لیں گے اور جو بھی معاملہ ہوگا اُسے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔