اوڑی//سلطان ڈھکی اوڑی میں متعدد افراد کھانسی اور بخار کی بیماری میں مبتلا ہیںلیکن علاجہ و معالجہ کا کوئی خاطرخواہ انتظام نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے محکہ صحت پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اگر چہ علاقے میںایک ہیلتھ سنٹر قائم ہے مگرکئی روز سے کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہے اور نہ ہی محکمہ صحت کی جانب سے کوئی ٹیم علاقے میں ان مریضوں کے علاج کے لیے ابھی تک آئی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ ان کا گائوں سب ضلع ہسپتال اوڑی سے 12 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے اورمسافر گاڑیوں کا بھی خاطرخواہ انتظام نہیںہے جس کی وجہ سے انہیں مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس سلسلے میںبلاک میڈیکل آفیسر اوڑی ڈاکٹر محمد رمضان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہیں اس حولے سے کوئی خبر نہیں ہے اوروہپورا معاملہ پتہ کرکے ڈاکٹروں کی ٹیم کو وہاں روانہ کریں گے۔