ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں1200اسامیوں کا امتحان لیا گیا

 سرینگر//جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے ایکسلریٹڈ ریکروٹمنٹ ڈرائیو کے تحت آج 2021  کے اشتہار نوٹیفکیشن نمبر 2 کے ذریعے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی مختلف پوسٹوں کیلئے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ ( سی بی ٹی ) کامیابی کے ساتھ منعقد کیا ۔ مذکورہ بالا امتحان 17.08.2021 سے 25.08.2021 تک جموں ، سرینگر ، بارہمولہ اور بڈگام کے 35 امتحانی مقامات پر متعدد بیچوں میں لیا گیا ۔ سی بی ٹی امتحان میں 60723 منفرد امیدواروں نے شرکت کی تھی جن میں سے 43316 امیدوار مذکورہ امتحان میں حاضر ہوئے ۔ چئیر مین جے کے ایس ایس بی نے مختلف کردار کے شراکت داروں کی جانب سے سی بی ٹی امتحان کے ہموار اور پریشانی سے پاک انعقاد کو یقینی بنانے میں ان کو زبردست تعاون کیلئے کی جانی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ۔ سی بی ٹی امتحان کے انعقاد کے دوران کووڈ 19 پروٹوکول کے تحت ایس او پیز پر عمل کیا گیا ۔ جے کے ایس ایس بی کی مسلسل کوشش ہے کہ تیز رفتار بھرتی پروگرام کے تحت اشتہاری پوسٹوں کے حوالے سے بھرتی کے عمل کو جلد مکمل کرنے کیلئے شفاف طریقے سے زیادہ سے زیادہ امتحانات منعقد کئے جائیں ۔