ہٹ دھرمی چھوڑ کر حقائق تسلیم کریں

سرینگر// قومی محاذِ آزادی کے سینئر رکُن اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کے طرزعمل کی وجہ سے بھارت چین اور پاکستان کے ساتھ محا ذ آرائی کی ایک ایسی دلدل میں پھنستا جارہا ہے جس میں سے نکلنا مشکل ہوگا۔ موصولہ بیان میں انقلابی نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ آپ غیر جذباتی اور معروضی اپروچ اور سوچ کے ساتھ زمینی حقائق کو تسلیم کریںاور مسئلہ کشمیر کے پرُامن، باعزت اور پائیدار حل کے لیے پاکستان اور کشمیریوں کو اعتماد میں لیں۔انہوں نے کہا کہ 22 جوالائی کے اخبارات میں فاروق عبداللہ کا جو بیان شائع ہوا ہے اس میں بھی ہزار باتیں موجود ہیں، آپ نخوت اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے بتدریج تباہی کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔