ہوکر سر میں ایک روزہ تربیتی اورجانکاری ورکشاپ

سرینگر//ہوکر سرآبگاہ (ویٹ لینڈ )میں ویٹ لینڈ وارڈن،ویٹ لینڈ ڈویژن اورمحکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کی نگرانی میں ایک روزہ تربیتی اورجانکاری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ورکشا پ میں ایشین واٹر پرڈسینس2019 ء کے تحت 50سٹاف ممبران بشمول انچارج آفیسرس ویٹ لینڈس آف کشمیر ڈوژن اور 40رضاکاروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ایشین واٹر برڈ سینس 2018ء کے بارے میں شرکأ کو تکنیکی طریقہ کار کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس دوران کئی غیر سرکاری تنظیموں اور رضاکاروں نے سینس کو موثر اورنتائج خیز بنانے کے لئے اپنی تکنیک پیش کی۔ایشین واٹر برڈ سینس 2019ء کوہوگا جس کا مقصدوادی کے ویٹ لینڈ میںمہاجر پرندوں کی تعداد کے اُتار چرھائو کے بارے میں جانکاری حاصل کرنا ہے۔